خاتون سب انسپکٹر کو دہلی میں گولی مارکر ہلاک کردیاگیا

,

   

نئی دہلی۔ پولیس کے مطابق دہلی پولیس کی ایک خاتون سب انسپکٹر کو نارتھ ویسٹ دہلی کے روہنی علاقے میں گولی مار کر ہلاک کردیاگیاہے۔ پولیس کے مطابق26سالہ پریتی اہلاوت کی تعیناتی پٹپار گنج صنعتی علاقے کے پولیس اسٹیشن پرتھی۔

جمعہ کی رات تقریبا9:30کے قریب میں یہ واقعہ ہیش آیا ہے۔ جب اہلاوت روہنی میٹرو اسٹیشن سے اپنے گھر کی طرف چہل قدمی کرتے ہوئے جارہی تھیں۔ اسٹنٹ کمشنر آف پولیس ایس ڈی مشرا نے کہاکہ ”ہم نے علاقے سے سی سی ٹی وی فوٹیج برآمد کرلئے ہیں اور مشتبہ لوگوں کی شناخت بھی ہوگئی ہے۔

موقع سے تین خالی کارتوس بھی برآمد ہوئے ہیں۔ تاہم اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں ائی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ یہ کوئی ذاتی دشمنی کا معاملہ دیکھائی دے رہا ہے۔ہریانہ کے سونی پت سے تعلق رکھنے والی اہلاوت 2018کے بیاچ کی سب انسپکٹر ہیں اور ان کا قیام روہنی علاقے میں ایک کرایہ کے گھر میں تھا