خاتون مریض کے دماغ سے زندہ کیڑا برآمد

   

کینبرا: طب کی تاریخ کے ایک حیرت انگیز واقعہ میں پہلی بار آسٹریلیا کے کینبرا ہاسپٹل کے ڈاکٹروں نے ایک 64 سالہ خاتون کے دماغ میں زندہ کیڑا دریافت کیا۔نیورو سرجن ڈاکٹر ہری پریا پانڈے مریضہ کے دماغ سے 8 سینٹی میٹر لمبا راؤنڈ وارم نکالنے میں کامیاب ہو گئے۔ مریضہ کو جنوری 2021 کے آخر میں نیو ساؤتھ ویلز کے ایک مقامی ہاسپٹل میں پیٹ درد اور اسہال میں مبتلا ہونے کے بعد داخل کیا گیا تھا، اس کے بعد اسے مسلسل خشک کھانسی، بخار اور رات کو پسینہ آتا تھا۔2022 میں علامات مزید خراب ہوئیں جن میں بھول جانا اور ڈپریشن شامل ہوگئے۔اس کے بعد اسے کینبرا ہاسپٹل میں داخل کرایا گیا، جہاں دماغ کے ایم آر آئی اسکین نے راؤنڈ وارم کی موجودگی کا انکشاف کیا جس کے لیے سرجری کی ضرورت پیش آئی۔