خاتون نے خودسوزی کرلی

   

حیدرآباد 13 فروری (سیاست نیوز) شوہر کے ناجائز رشتہ سے دلبرداشتہ ایک خاتون نے خودکشی کرلی ۔ گڈی ملکاپور پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں 38 سالہ کویتا نے خود سوزی کرلی۔ کویتا جعفر گوڑہ کے ساکن کنکاراجو کی بیوی تھی۔ کنکا راجو اور کویتا کی چچازاد بہن لکشمی کے ناجائز تعلقات پائے جاتے تھے۔ اس کا علم کویتا کو ہوا اور دونوں میں جھگڑے شروع ہوگئے۔ لکشمی نے کویتا کو ناجائز تعلقات میں رکاوٹ بنے پر رسوا کیا تھا ۔ ناجائز رشتہ جاری رکھنے کا دعویٰ کیا تھا۔ لکشمی سے بحث و تکرار کے بعد کنکاراجو کویتا کو مزید ہراساں کرنے لگا ۔ ہراسانی سے تنگ آکر خاتون نے یکم فروری کو خوسوزی کرلی جس کو علاج کیلئے دواخانہ منتقل کیا گیا جہاں دوران علاج وہ فوت ہوگئی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے۔ ع