خاتون ڈاکٹر پر قصداً سیزیرِین آپریشن کرنے کا الزام

   

سری گنگا نگر۔ راجستھان کے بیکانیر میں ایک پرائیویٹ نرسنگ ہوم کی خاتون ڈاکٹر پر ایک حاملہ خاتون کا جان بوجھ کر سیزیرین آپریشن کرنے اور اس میں لاپرواہی برتنے کا معاملہ سامنے آیا ہے ۔ بیکانیر میں نیا شہر تھانے میں رپورٹ درج کرواتے ہوئے کاشی بھون کے قریب گلی کے رہنے والے راجیش بگڈی نے بتایا کہ 13 اگست کو اس نے اپنی بیوی کو آشیرواد نرسنگ ہوم میں ڈلیوری کے لیے داخل کرایا۔ نرسنگ ہوم کی ڈاکٹر میناکشی گومبر نے جان بوجھ کر اس کی بیوی کی سرجری کی۔ اس دوران آنتیں ٹھیک سے نہ جڑنے کی وجہ سے گندا پانی اس کے پیٹ میں چلا گیا۔ جس کی وجہ سے انھیں اپنی بیوی کا طویل عرصہ تک مختلف اسپتالوں میں علاج کرانا پڑا۔ وہ ابھی تک زیر علاج ہے اور قریب المرگ میں ہے ۔ پولیس کے مطابق راجیش باگڑی کا الزام ہے کہ اس کی بیوی مکمل طور پر صحت مند تھی، اس کے باوجود لالچ میں آکر ڈاکٹر میناکشی گومبر نے ڈیلیوری کی تاریخ سے پہلے آپریشن کرکے بچے کی پیدائش کروائی۔ آپریشن ٹھیک نہ ہونے پر جب وہ اپنی بیوی کو نرسنگ ہوم میں واپس لے آیا تو اس نے اسے کورونا کا بہانہ بنا کر پی بی ایم اسپتال ریفر کر دیا۔ پولیس نے کہا کہ راجیش باگڑی کی جانب سے عدالت میں دائر استغاثہ کی بنیاد پر ڈاکٹر میناکشی گومبر کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔ جانچ اے ایس آئی اوم پرکاش یادو کو سونپی گئی ہے ۔