خاتون کی کردار کشی اور ہراساں کرنے والا شخص گرفتار

   

حیدرآباد۔/22 جون، ( سیاست نیوز) فیس بک پر خاتون کی کردار کشی اور ہراساں کرنے والے شخص کو سائبر کرائم پولیس راچہ کنڈہ نے گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق رچہ کنڈہ سائبر کرائم نے 53 سالہ جی سیتا رام ریڈی کو گرفتار کرلیا جس نے دشمنی کے سبب خاتون کے جذبات سے کھلواڑ کیا اور اس کو بے عزت کرنے کی ہر ممکنہ کوشش کی۔ فیس بک پر ناقابل بیان انداز میں سوشیل پلاٹ فام پر فقرے کسنے لگا تاکہ خاتون کی عزت کو نقصان پہنچایا جاسکے اور اس خاتون کی زندگی کا چین و سکون تباہ کرنے کی کوشش میں تھا۔ پولیس نے اطلاع کے فوری بعد کارروائی میں سیتارم ریڈی کو گرفتار کرلیا مصروف تحقیقات ہے۔