خاتون کے ہاتھ پر ناک اگانے کے بعد چہرے پر لگادی گئی

   

پیرس : فرانس میں ڈاکٹروں نے جدید طریقہ سے خاتون کے ہاتھ پر ناک اگانے کے بعد آپریشن کر کے اسے چہرے پر لگادیا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق فرانس کے شہر ٹولوس کی ایک خاتون کی ناک کا ایک بڑا حصہ کینسر کے علاج کے دوران 2013ء میں ضائع ہوگیا تھا۔ رپورٹس کے مطابق خاتون نے کئی سال اسی طرح گزارے جس کے بعد اب سرجنز نے نئے اور جدید علاج کی بدولت ٹرانسپلانٹ کے ذریعہ خاتون کو نئی ناک لگادی جو کہ اسی کے جسم سے لی گئی ہے۔ غیرملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ جدید ٹکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے سرجنز نے خاتون کے بازو پر ایک نئی ناک اگائی ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق خاتون کے لیے تھری ڈی پرنٹ شدہ بائیو مٹیریل سے بنی ناک تیار کر کے اسے خاتون کے ہاتھ پر لگایا، قدرتی طور پر جسے 2 ماہ بڑھنے کے بعد ٹرانسپلانٹ کے ذریعہ واپس چہرے پر لگادیا گیا۔ اس دوران ایک معمولی سرجری کے ذریعہ خاتون کے بازو اور چہرے کی خون کی رگوں کو بھی جوڑا گیا۔
جس اسپتال میں ٹرانسپلانٹ کے ذریعہ خاتون کو ناک لگائی گئی اس کا کہنا ہے کہ یہ سارا عمل بہت ہی کامیابی کے ساتھ عمل میں لایا گیا ہے۔