لکھنؤ: گروگوند سنگھ کے پرکاش پرو پر ریاستی باشندوں کو مبارک باد دیتے ہوئے اترپردیش کے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ گرو گوند سنگھ ایک عظیم انسان تھے ۔ جو اس سرزمین پر ایک خاص مقصد کے تحت بھیجے گئے تھے ۔خالصہ پنت کا قیام ہی مغل سلطنت کی زوال کا سبب بنا۔ڈی اے وی ڈگری کالج میں چہارشنبہ کو منعقد پروگرام میں انہوں نے کہا کہ پورا ملک آج دشمیش گرو مہاراج کے پرکاش اتسو کے ساتھ جڑ کر ان کی یادوں کو سلام کرتے ہوئے ایک نئی تحریک حاصل کررہا ہے ۔ گرو گوند سنگھ مہاراج ایک شہید والد کے بیٹے اور شہید بیٹوں کے والد بھی ہیں۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ شہادت کا جو سلسلہ گرو تیغ بہادر جی مہاراج نے سچائی اور انصاف کے قیام کے لیے شروع کیا تھا، گرو گوبند سنگھ مہاراج نے بھی اس روایت کو آگے بڑھایا۔ان کے چار بیٹے صاحبزادہ اجیت سنگھ، جوجھر سنگھ، زوراور سنگھ اور فتح سنگھ نے مذہب اور ملک کے لیے اپنی عظیم قربانیاں دیں۔