خام تیلوں کی قیمتوں میں بڑی تخفیف، جانیں کیا ہے آج کی قیمت

,

   

اس ہفتے کے پہلے دن ہی عام لوگوں جو بہت بڑی راحت ملی ہے، پیر کے دن پیٹرول اور دیزل کی قیمتوں میں بڑی تخفیف ہوئی ہے، آج پیٹرول کی قیمتوں میں 8سے9 پیسوں کی کمی آئی ہے، وہیں ڈیزل کی قیمتوں میں 5سے4 پیسے کمی آئی ہے۔

انڈین آئل (خام تیل) کی ویب سائٹ سے ملی اطلاع کے مطابق، پیر کو دہلی، ممبئی، کولکاتہ اور چنئی میں پٹرول کی قیمت بالترتیب 72.65 روپئے، 78.33 روپئے، 75.37 روپئے اور 75.50 روپئے فی لیٹر کمی ائی ہے۔ وہیں ان چاروں بڑے شہروں میں ڈیزل کی قیمت بالترتیب 65.75 روپئے، 68.96 روپئے، 68.16 روپئے اور 69.50 روپئے فی لیٹر تک آ پہونچی ہے۔

واضح رہے کہ پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں ہر دن اضافہ ہوتا ہے، اور اسکی نئی قیمتوں کا نفاذ صبح 6 بجے ہوتا ہے، ان تیلوں کی قیمت ایکسائز ڈیوٹی، ڈیلر کمیشن سب کچھ جوڑنے کے بعد اس کی قیمت تقریبا دوگنی(ڈبل) ہو جاتی ہے