خاندانی عزت کے نام پر بہن کا قتل

   

بہرائچ 3 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش کے ضلع بہرائچ میں خاندانی عزت کے نام پر قتل کے ایک واقعہ میں تین ماہ قبل ایک شخص نے اپنی ہی بہن کو گلا گھونٹ کر ہلاک کردیا تھا۔ بعدازاں اس کا سر تن سے جدا کرتے ہوئے اس کو نذر آتش کردیا تھا۔ ایک پولیس آفیسر نے کہاکہ 18 سالہ لڑکی کی نعش کی دستیابی کے بعد تحقیقات میں مصروف ٹیم نے پیر کے روز جمشید کو گرفتار کرلیا۔ یہ نعش جون کے دوران ناپنارہ میں بابا گنج کے ایک زیرتعمیر گھر میں دستیاب ہوئی تھی۔ دوران تفتیش جمشید نے اپنی بہن روبی کو ہلاک کرنے کا اعتراف کیا جب وہ (روبی) اپنے عاشق ہاشم کے ساتھ تعلقات ختم کرنے سے انکار کرچکی تھی۔