خانس کے ساتھ کام کرنا ایک بہترین تجربہ :کٹرینہ

   

ممبئی ۔بالی ووڈ کی باربی ڈول کٹرینہ کیف نے فلم انڈسٹری کے خانوں کے ساتھ کام کرنے کے بعد نئے اداکاروں سدھانت چترویدی اور ایشان کھٹرکے ساتھ کام کرنے کے تجربے کے بارے میں ایک انٹرویو میں بتا دیا۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر فلم فون بھوت کے پروڈیوسر فرحان اختر نے آف دی ریکارڈ نامی طنزو مزاح سے بھرپور ایک چیٹ شوکی ویڈیو شیئر کی۔چیٹ شو کی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کٹرینہ کیف سلمان خان، شاہ رخ خان اور عامر خان کے ساتھ اپنا تجربہ بیان کرتے ہوئے کہہ رہی ہیں کہ تینوں خان آئیکان ہیں، وہ جس پروجیکٹ میں ہو اسے بڑا بنا دیتے ہیں، وہ اسکرپٹ کی گہرائی تک دیکھتے ہیں اور اسی لحاظ سے ساتھی فنکاروں کو مشورہ دیتے ہیں جو کردار نبھانے اور کہانی میں مدد فراہم کرتا ہے۔ جن فلموں میں خان ہوں اس کا حصہ ہونا ایک شاندار تجربہ ہے۔