حیدرآباد ۔ 7۔ مئی (سیاست نیوز) تلنگانہ ہائی کورٹ میں مفاد عامہ کی درخواست دائر کرتے ہوئے خانگی جونیئر کالجس میں گرمائی تعطیلات کے دوران کلاسیس کے اہتمام پر کارروائی کی اپیل کی گئی۔ درخواست گزار نے شکایت کی کہ خانگی جونیئر کالجس کی جانب سے فزیکل یا آن لائین کلاسیس کے باوجود محکمہ تعلیم اور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کی جانب سے کوئی کارروائی نہیں کی گئی ۔ درخواست گزار نے شکایت کی کہ خانگی کالجس بورڈ کی ہدایات کو نظر انداز کر رہے ہیں اور عہدیدار خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں جس کے نتیجہ میں طلبہ کا استحصال کیا جارہا ہے ۔ درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ ایس ایس سی کامیاب کرنے والے طلبہ کو ابھی سے داخلوں کا پیشکش کیا جارہا ہے جبکہ داخلوں کا عمل ابھی تک شروع نہیں ہوا۔ ہائی کورٹ نے مفاد عامہ کی درخواست کو سماعت کیلئے قبول کرلیا اور اس سلسلہ میں محکمہ تعلیم اور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ سے وضاحت طلب کی جائے گی۔ 1