خانگی دواخانہ میں برہم خاتون کی ہلچل

   

حیدرآباد۔ 28 جون (سیاست نیوز) شہر کے علاقہ ایل بی نگر میں ہفتہ کی شب ایک خانگی دواخانہ میں ہلچل مچا دی۔ پولیس کے مطابق شدید پیٹ میں درد کی شکایت کے بعد للیتا نامی خاتون ایل بی نگر میں واقع شریشٹ آرینج ہاسپٹل کے ایمرجنسی وارڈ پہنچی تھی جہاں پر ڈاکٹروں نے اس کا طبی معائنہ کیا اور پیٹ میں درد کی وجہ معمولی سی بتائی۔ ڈاکٹروں کی اس بات پر للیتا اچانک ڈیوٹی ڈاکٹر پر برہم ہوگئی اور ڈاکٹر کے ساتھ زدوکوب کرنا شروع کردیا۔ اس منظر کو دیکھ کر وہاں پر موجود ڈیوٹی نرس بھی خاتون کو سمجھانے کی کوشش کی لیکن للیتا نے اس نرس پر بھی حملہ کردیا۔ حملے کے بعد للیتا وہاں سے کار میں فرار ہوگئی لیکن یہ حملے کا منظر دواخانہ کے سی سی ٹی وی کیمروں میں ریکارڈ ہوا تھا۔ ہاسپٹل انتظامیہ نے خاتون کے خلاف پولیس میں شکایت درج پر ایل بی نگر پولیس نے للیتا کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ ب JM