خانگی ٹیکسی کنٹراکٹ کیریجس لاک ڈائون سے متاثر

   

موٹر وہیکلس ٹیکس میں 30 ستمبر تک استثنیٰ کیلئے حکومت سے درخواست
حیدرآباد۔19 اپریل (سیاست نیوز) تلنگانہ اسٹیٹ کیابس اینڈ بس آپریٹرس اسوسی ایشن (ٹی ایس سی بی او اے) نے اتوار کو ریاستی حکومت سے درخواست کی کہ کنٹراکٹر کیریج گاڑیوں اور میکسی گیابس کو رواں لاک ڈائون کے سبب ہونے والے بھاری نقصانات کے پیش نظر ریاست میں موٹر وہیکل ٹیکسی کی ادائیگی سے استثنیٰ دیا جائے۔ ٹی ایس سی بی او اے کے صدر سید نظام الدین نے کہا کہ تلنگانہ میں بس آپریٹرس اور کیابس کو کورونا وائرس کے سبب لاک ڈائون کے نتیجہ میں 22 مارچ سے کوئی آمدنی نہیں ہے اور 3 مئی کو لاک ڈائون کی برخاستگی کے باوجود صورتحال میں بہتری کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ چنانچہ آپریٹرس اس دوران اسٹاف کی تنخواہوں کی ادائیگی ای ایم آئی ، فٹنس، پرمٹ فیس، انشورنس اور دیگر ٹیکسس ادا کرنے کے موقف میں نہیں ہیں۔ نظام الدین نے کہا کہ کنٹراکٹ کیریجس کے آپریٹرس اپنے بزنس اور صنعت کی بحالی کے لیے معاشی پیکیج کے ضرورتمند ہیں۔ انوہں نے پہلے قدم کے طورپر تمام کنٹراکٹر کیریجس اور میکسی کیابس کو ٹیکس سے استثنیٰ دینے کی درخواست کی ہے۔