خانگی ہاسپٹل میں آتشزدگی ، شیرخوار ہلاک دیگر چار زخمی

   

فائر سیفٹی میں لاپرواہی کا انکشاف ، ہاسپٹل کے خلاف بلدیہ کی کارروائی کا آغاز
حیدرآباد /21 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) ایل بی نگر کے ایک خانگی ہاسپٹل میں لی آگ کے سبب ایک شیر خوار ہلاک اور دیگر چار شدید جھلس گئے۔ بتایا جاتا ہے کہ رات دیر گئے شائن ہاسپٹل کے ایک آئی سی یو وارڈ میں یہ آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ۔ کشیف دھویں میں موجود بچوں کو بڑی مشکل سے دوسرے ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں نریش نامی شخص کا لڑکا شدید جھلس جانے کے سبب فوت ہوگیا ۔ جبکہ دیگر 4 بچوں کو بچالیا گیا ۔ تاہم ان کی حالت نازک بتائی گئی ہے ۔ اس این آئی سی یو وارڈ میں سنگیتا نامی خاتون کے 12 روزہ لڑکی ، 3 ماہ کا ممتا نامی خاتون کا لڑکا اور 45 دن کا عبداللہ نامی شخص کا بیٹا اور سریتا نامی خاتون کو 37 دن کی لڑکی بھی اس این آئی سی یو میں زیر علاج تھی ۔ بتایا جاتا ہے کہ اس ہاسپٹل میں کسی قسم کے کوئی فائر سیفٹی کے احتیاطی اقدامات نہیں کئے گئے تھے ۔ ذرائع کے مطابق حادثہ کے بعد نیند سے جاگی بلدیہ نے شائن ہاسپٹل کے خلاف کارروائی کے اقدامات کا آغاز کردیا اور گریٹر حیدرآباد حدود کے تمام ہاسپٹل کو نوٹس روانہ کی جائے گی ۔ جی ایچ ایم سی ذرائع کے مطابق گریٹر حیدرآباد حدود میں تقریباً 1600 ہاسپٹل و کلینک پائے جاتے ہیں ۔ گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن نے خانگی کے علاوہ سرکاری دواخانوں کی جانچ کا فیصلہ کیا ہے ۔