خانگی ہاسپٹل میں خاتون کی اجتماعی عصمت ریزی

   

حیدرآباد۔29 ۔ستمبر (سیاست نیوز) تلنگانہ کے ضلع نظام آباد میں ایک واقعہ پیش آیا جس میں خانگی ہاسپٹل کے احاطہ میں خاتون کی اجتماعی عصمت ریزی کی گئی۔ پولیس کے مطابق منگل کی شب ایک خاتون کو چار نامعلوم افراد نے شراب نوشی کیلئے مجبور کیا اور بعد ازاں خانگی دواخانہ کے کمرہ میں گھناؤنی حرکت کی گئی۔ جرم کے ارتکاب کے بعد چاروں ملزمین نے وہاں سے راہ فرار اختیار کرلی اور خاتون کی جانب سے آگاہ کرنے پر وہاں کے سیکوریٹی گارڈ نے پولیس کو اس واقعہ کی اطلاع دی۔ نظام آباد کی ون ٹاؤن پولیس نے اس سلسلہ میں تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے علاقہ کے سی سی ٹی وی کیمروں کی ریکارڈنگ حاصل کرتے ہوئے ملزمین کی شناخت کی کوشش شروع کردی اور بس اسٹیشن کے قریب واقع سی سی ٹی وی کیمروں کا تجزیہ بھی کیا جارہا ہے ۔ پولیس نے بتایا کہ خاتون کی حالت ٹھیک نہ ہونے پر وہ بیان دینے کے قابل نہیں ہے اور پولیس کو اس سلسلہ میں کوئی سراغ حاصل نہ ہوسکا۔ پولیس نے متاثرہ خاتون کو سرکاری ہاسپٹل میں شریک کیا اور چار نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے ان کی تلاش شروع کردی۔ ب