خانہ کعبہ کا نیا غلاف انتظامیہ کے حوالے

,

   

مکہ مکرمہ۔خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کی نیابت کرتے ہوئے گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل نے نیا غلاف کعبہ متولی کے حوالے کردیا ہے۔ اس موقع پر حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ ڈاکٹرشیخ عبد الرحمن السدیس بھی موجود تھے۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق غلاف کعبہ 9 ذو الحجہ کو بعد نماز فجر تبدیل کیا جاتا ہے جب عازمین حج میدان عرفات میں ہوتے ہیں۔نیا غلاف کعبہ حوالے کرنے کی تقریب کے موقع پر حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ شیخ عبد الرحمن السدیس نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولیعہد شہزادہ محمد سلمان کا شکریہ ادا کیا۔مکہ مکرمہ کے ام الجود محلے میں غلاف کعبہ کی فیکٹری موجود ہے۔جہاں200 سے زائد ہنرمند پورا سال غلاف کعبہ تیار کرتے ہیں جو مختلف مراحل سے گزرتا ہے۔غلاف کعبہ سال میں ایک مرتبہ تبدیل کیا جاتا ہے۔مکہ مکرمہ کے موسم کے لحاظ سے غلاف کعبہ کو انتہائی مضبوط اور معیاری طریقے سے تیار کیا جاتا ہے۔ اس کے لیے خالص ریشم کا استعمال کیا جاتا ہے۔