-خدا جانے سچ ہے یا جھوٹ علیگڑھ کا مسلم تالا ساز گاؤں آتا تھا: مودی

   

علیگڑھ : وزیراعظم نریندر مودی کو اپنا بچپن آج پھر یاد آیا۔ یہ موقع علیگڑھ میں ایک تقریب کا رہا جہاں اُنھوں نے اپنے خطاب میں کہاکہ علیگڑھ کا ایک مسلم تالا ساز ہر دو تین ماہ میں اُن کے گاؤں آیا کرتا تھا۔ وہ اپنی جمع پونجی اُن کے والد دامودر داس کے پاس رکھایا کرتا تھا۔اُنھوں نے کہاکہ علیگڑھ اب ملک کی سرحدوں کی حفاظت میں اہم کردار ادا کرے گا۔ وزیراعظم نے یہاں ڈیفنس کوریڈر کا افتتاح کیا۔ ماضی میں مودی اپنے متعدد دعوؤں میں کہہ چکے ہیں کہ بچپن میں وہ گجرات میں چائے بیچا کرتے تھے۔