خرابی صحت پر ملازمت سے محرومی پر دل برداشتہ شخص کی خودکشی

   

حیدرآباد /5 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) خرابی صحت کے سبب ملازمت سے محرومی ایک شخص کی موت کا سبب بن گئی ۔ پرانے شہر کے علاقہ چندرائن گٹہ پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ جہاں بابر خان نامی شخص نے خودکشی کرلی ۔ چندرائن گٹہ پولیس کے مطابق بابر خان گلشن اقبال کالونی میں رہتے تھے ۔ جو سنگارینی میں ملازمت کرتے تھے ۔ گذشتہ 5 تا 6 ماہ سے یہ شخص خرابی صحت کے سبب ملازمت پر غیر حاضر رہا ۔ جس کے سبب انہیں ملازمت سے نکال دیا گیا ۔ آج صبح نماز فجر کی ادائیگی کے بعد بابر خان اپنے مکان پہونچا اور اس نے خودکشی کرلی ۔