خطرناک اشیاء فروخت کنندہ گرفتار

   

حیدرآباد۔ میرپیٹ پولیس نے دھوکہ دہی اور خطرناک اشیاء فروخت کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا اور اس کے قبضہ سے 5 لاکھ روپئے مالیتی خطرناک تمباکو اشیاء کو ضبط کرلیا۔ میرپیٹ پولیس کے مطابق سابق 30 سالہ ٹی شراون کمار جو بڈنگ پیٹ کا ساکن ہے، کو گرفتار کرلیا۔ شراون کمار کو اس طرح کے معاملے میں سال 2019ء قانونی کارروائی کا سامنا تھا، باوجود اس کے رویہ میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ خفیہ اطلاع پر میرپیٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بڈنگ پیٹ میں کارروائی انجام دی اور شراون کمار کو گرفتار کرتے ہوئے اس کے قبضہ سے کثیر مقدار میں موجود تمباکو اشیاء کو ضبط کرلیا۔