ہندوستانی سفیر برائے سعودی عربیہ نے انکشاف کیاکہ سعودی عربیہ میں انڈین اسکول آف بزنس آف حیدرآباد اور ائی ائی ٹی دہلی کے کیمپسوں کی شروعات بہت جلد ہوگی۔
جدہ۔ ہندوستانی سفیر کے بموجب کروناو ائرس کے دوران سعودی عرب سے 2.3لاکھ ہندوستانی واپس لوٹے ہیں۔
جمعہ کے روز ہندوستانی سفیر برائے مملکت سعودی عربیہ ڈاکٹر اوصاف سعید نے کہاکہ دونوں ممالک کے درمیان عام آڑانوں پر پابندی کی وجہہ سے چلائی گئی خصوصی 1295اڑانوں کے ذریعہ 2,32,556ہندوستانی گھر واپس لوٹے ہیں۔
ایک پریس کانفرنس سے خاطب کرتے ہوئے مذکورہ سفیر نے کہاکہ سعودی عربیہ سے 1295پروازیں چلائی گئیں جس میں 276وندے بھارت مشن کے تحت اڑائی گئی پروازیں ہیں اور ماباقی پروازیں چارٹر تھیں جسکا مقصد ہندوستانیوں کو وطن واپس لوٹاناتھا۔
انہوں نے کہاکہ جیل او رجلا وطنی مراکزسے جلاوطن کئے گئے لوگوں کی سزا کی تکمیل کے بعد وطن واپسی وطن واپسی کی مشق سے الگ معاملہ ہے۔
انہوں نے مزیدکہاکہ فوجی امور کے محکمہ اور آمد پر قرنطین کی سہولتوں پرعمل کرنے کے بعد اب تک 2200ایسے لوگوں اپنے گھر واپس لوٹے ہیں۔
ڈاکٹر سعید نے انکشاف کیاہے کہ ہندوستان سعودی عربیہ کے ساتھ بہت قریب سے ائیرببل معاہدے پر کام کررہا ہے تاکہ سعودی عربیہ کے ویزا پر پھنسے ہوئے این آر ائی کی ہندوستان سے سعودی عربیہ واپسی کویقینی بنایاجاسکے۔
انہوں نے زور دے کر کہاکہ سعودی عربیہ کی جانب سے ہندوستان پر عائد سفر کی پابندی پر نظر ثانی کی ضرورت ہے کیونکہ کویڈ19کے معاملات ہندوستان میں آبادی کی مناسبت سے اور احتیاطی اقدامات کے پیش نظر کافی کم ہے۔
ڈاکٹر سعید نے کہاکہ سعودی عربیہ میں 2158ہندوستانی اب تک فوت ہوئے ہیں جس میں 850لوگوں کی موت کویڈ19سے ہوئی ہے۔
مجوزہ سعودی لیبر اصلاحات کا خیر مقدم کرتے ہوئے مذکورہ سفیر نے امید ظاہر کی ہے کہ لیبر تنازعہ کس حد تک گرجائے گا۔
ہندوستان سے تازہ بھرتی کو ای ایمگرنٹ اسکیم سے جوڑنے کاکام کیاجارہا ہے جس سے ملازم اور ملازمت دینے والے دونوں کے درمیان ذمہ داریاں پیدا کرے گا۔
انہوں نے کہاکہ ”سعودی عربیہ او رہندوستان نے موثر معاہدے پروزیراعظم نریند رمودی کے سعودی عربیہ دورے کے دوران رضامندی ظاہر کردی ہے“
۔ڈاکٹر سعید نے کہاکہ دونوں ممالک اعلی تعلیم اور ہلت کیر کے شعبوں میں کام کررہی ہیں۔
ہندوستانی سفیر برائے سعودی عربیہ نے انکشاف کیاکہ سعودی عربیہ میں انڈین اسکول آف بزنس آف حیدرآباد اور ائی ائی ٹی دہلی کے کیمپسوں کی شروعات بہت جلد ہوگی۔
انہوں نے کہاکہ ریاض میں ہندوستانی کلچرل سنٹر قائم کرنے پر ہم کام کررہے ہیں۔ ان کے مطابق جاریہ ان لائن یوگا کلاسیس سماجی دوری کے قواعد کو روبعمل لاتے ہوئے جسمانی طور پربہت جلد شروع کردی جائیں گی۔
دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں اضافہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے سفیر نے کہاکہ مشترکہ کام کرنے والے گروپ کو صنعت‘ سرمایہ کاری اور ٹریڈ میں شامل ہیں مسلسل میٹنگ کررہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ شعبہ صحت میں دونوں ممالک ہندوستان اور سعودی عربیہ باہمی تعلقات کو استوار کرنے پر سنجیدہ ہیں۔
ڈاکٹر سعید نے انکشاف کیاہے کہ پاسپورٹ اور کونسلر خدمات کے لئے کویڈ19کی تحدیدات میں نرمی پیدا کردی گئی ہے اور82270پاسپورٹ اور اس سے متعلق خدمات ملک میں فراہم کئے گئے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ مملکت کے مختلف حصوں میں مستقل پاسپورٹس خدمات مراکز قائم کرنہ پر ہندوستانی مشن کام کررہا ہے۔
حج کے متعلق سفیر نے کہاکہ ہندوستان کو وباء کے پیش نظر تبدیلیوں کے متعلق کو ئی رسمی جانکاری اب تک موصول نہیں ہوئی ہے۔
سفراء وائی صابر‘ ساحل شرما‘ ڈاکٹر علیم‘ حمنہ مریم‘ ریتو یادو نے بھی اپنے خدمات سے واقف کروایا