خلیج بنگال میں روہنگیا پناہ گزینوں کی کشتی ڈوبنے سے 16 ہلاک

,

   

ڈھاکہ ۔ 11 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) خلیج بنگال میں ایک کشتی ڈوبنے کے سبب کم از کم 16 افراد مارے گئے ہیں۔ بنگلہ دیشی حکام کے مطابق اس کشتی پر بنگلہ دیشی کیمپوں میں پناہ لیے ہوئے روہنگیا سوار تھے، جنہیں انسانی اسمگلنگ میں ملوث گروہ ملائیشیا لے جا رہے تھے۔ حکام کے مطابق اس کشتی پر سوار 125 میں سے 62 مسافروں کو بچا لیا گیا ہے۔ بنگلہ دیشی کوسٹ گارڈز اور بحریہ کے غوطہ خور اب تک 14 خواتین، ایک بچے اور ایک مرد کی نعش نکال چکے ہیں۔