خواتین ووٹرز ہیرس کی حامی، مردوں کی بڑی تعداد ٹرمپ کیساتھ

   

واشنگٹن: ایک سروے پورٹ سامنے آئی ہے کہ امریکی خواتین ووٹرز ہیرس کی حامی ہیں جبکہ مردوں کی بڑی تعداد ٹرمپ کے ساتھ ہے۔ڈیموکریٹک امیدوار کملا ہیرس اور ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ، دونوں نے اپنی حتمی ریلیوں اور تقاریر کے ذریعے اہم سوئنگ ریاستوں میں ووٹرز کو اپنی جانب متوجہ کرنے کی کوشش کی۔ سروے اور تجزیوں کے مطابق، دونوں امیدوار کے درمیان قومی سطح پر اور خاص کر پنسلوانیا، مشی گن، اور نارتھ کیرولائنا جیسی ریاستوں میں کانٹے کا مقابلے ہے، ان ریاستوں کے نتائج انتخابات کے حتمی نتیجے پر فیصلہ کن اثر ڈال سکتے ہیں۔کملا ہیرس نے اپنی انتخابی مہم کی آخری ریلی فلاڈیلفیا، پنسلوینیا میں منعقد کی، جس میں انہیں لیڈی گاگا، رکی مارٹن اور اوپرا ونفری جیسی مشہور شخصیات کی حمایت حاصل رہی۔دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم کی آخری ریلی گرینڈ ریپڈز مشی گن میں نکالی، جہاں انہوں نے اپنے بنیاد پرست ووٹرز کو امریکہ کو دوبارہ مضبوط بنانے کا عزم دلایا۔دونوں امیدوار ان ریاستوں کے ووٹرز کو اپنی جانب راغب کرنے کی بھرپور کوششیں کر رہے ہیں۔ٹرمپ نے اپنی حالیہ تقاریر میں غیر قانونی تارکینِ وطن کے بارے میں سخت الفاظ استعمال کیے اور اسے ’امریکہ کے لیے خطرہ‘ قرار دیا۔انہوں نے یوایف سی UFC فائٹرز کو سرحدوں پر تعینات کرنے کی تجویز بھی دی، جس پر انسانی حقوق کے کارکنوں نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا۔