خواتین پر تشدد کے خلاف فرانس بھر میں مظاہرے

   

پیرس : خواتین پر تشدد کے خلاف فرانس کے مختلف شہروں میں ہفتے کے روز مظاہرے کیے گئے۔ دارالحکومت پیرس میں ہزارہا افراد نے مارچ کیا۔ مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ خواتین کے خلاف بڑھتے ہوئے تشدد کو روکنے کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں۔ خواتین کے حقوق کے کارکنوں کا کہنا ہے کہ صرف رواں برس کے دوران ہی ایک سو سے زائد خواتین اپنے موجودہ یا سابق پارٹنر کے ہاتھوں ماری جا چکی ہیں۔