نرسنگھ پور: کانگریس کے سینئر لیڈر اور مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ کمل ناتھ نے آج الزام لگایا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت کی لاڈلی بہنا یوجنا ریاست کی خواتین کو لبھانے کی اسکیم ہے ۔ کمل ناتھ نے یہ الزام یہاں ضلع ہیڈکوارٹر پر نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے لگایا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ ان کی حکومت ریاست کی خواتین ووٹروں کی طرف سے نہیں بننے والی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ 6 انیویسمنٹ میٹ کرچکے ہیں، جس میں کروڑوں روپے کی سرمایہ کاری ہوگی، یہ سرمایہ کاری کہاں ہے ؟