خواتین کی فلاح و بہبود کیلئے فلاحی اقدامات جاری

   

میدک میں عالمی یوم خواتین، ضلع ایس پی جی بالا سوامی کا خطاب

میدک ۔ 8 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع ایس پی میدک پی بالا سوامی نے کہا کہ خواتین کو تمام شعبوں میں مردوں کے برابر شانہ بہ شانہ ترقی کرنا چاہئے۔ سوامی میدک کے تلنگانہ بھون میں منعقدہ عالمی یوم خواتین کے پروگرام میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کرتے ہوئے اپنے ان خیالات کا اظہار کیا۔ صدر ضلع ٹی این جی اوز میدک ڈی نریندر کی صدارت میں منعقدہ اس پروگرام سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ خواتین کو سوال کرنے کا فلسفہ اپنانا چاہئے۔ انہیں سنیتا ولیمس جیسی خاتون سے متاثر ہونا چاہئے جو حلا میں گئی تھیں۔ ایڈیشنل کلکٹر میدک وینکٹیشورلو نے کہا کہ حکومتیں خواتین کی فلاح و بہبود اور ان کی ترقی کے لئے کئی ٹھوس اقدامات کرتی آرہی ہیں۔ ان سے سبھی خواتین کو استفادہ کرنا چاہئے۔ ڈی نریندر صدر ضلع ٹی این جی اوز نے کہا کہ خواتین اپنی صلاحیتوں سے بااختیار بن سکتی ہیں۔ وہ عظیم خواتین کے کردار کو اپنا آئیڈیل بنانا چاہئے۔ اس پروگرام میں خواتین ملازمین کے اعزاز میں تہنیت پیش کی گئی۔ اس موقع پر جنرل سکریٹری ٹی این جی اوز یونین مانک راجکمار، وائس پریسڈنٹ اقبال پاشاہ، اسٹیٹ ورکنگ کمیٹی رکن جی انورادھا، ضلع کوآپریٹیو آفیسر کرونا، شیڈیول ٹرائب ویلفیر آفیسر وجئے لکشمی، ڈسٹرکٹ ویلفیر آفیسر برائے خواتین برہموجی، ایس ڈی پی او سروپا، دیگر قائدین ٹی این جی اوز، چندر شیکھر، فضل الدین۔ چیرنجیلو، شواجی، رادھا، پرشانت، موریہ، راما گوڑ، جے رمیش، منجولا کے علاوہ دیگر شریک تھے۔