خواتین کے پروگرام شی ایم پاور میں گورنر و شریک حیات کی شرکت

   

حیدرآباد۔/13 فروری، ( این ایس ایس ) گورنر ای ایس ایل نرسمہن اور ان کی شریک حیات ویملا نرسمہن نے آج یہاں ایچ آئی سی سی پر منعقدہ شی ایم پاور ویمنس کانکلیو 2019 میں شرکت کی۔ سوسائٹی برائے سائبر آباد سیکورٹی ( ایس سی ایس سی ) اور سائبر آباد پولیس نے مشترکہ اہتمام کیا تھا۔پولیس کمشنر وی سی سجنار، رچہ کنڈہ پولیس کمشنر مہیش بھاگوت ، آئی ٹی صنعت کے نمائندوں نے بھی حصہ لیا۔