خواجہ عارف الدین کی کانگریس میں شمولیت ، چیف منسٹر سے ملاقات

   

جنگاؤں /21 اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) جنگاؤں اسمبلی حلقہ کے ریاستی بی آر ایس قائد محمد خواجہ عارف الدین نے جنگاؤژ اسمبلی حلقہ کانگریس پارٹی انچارج و سابقہ رکن اسمبلی کمودی پرتاب ریڈی کی قیادت میں کانگریس پارٹی میں شامل ہوئے ۔ آج تلنگانہ چیف منسٹر مسٹر اے ریونت ریڈی سے ملاقات کرکے گلدستہ پیش کیا ۔ خواجہ عارف الدین نے کہا کہ تلنگانہ میں کانگریس پارٹی عوام کیلئے جو خدمات انجام دے رہی ہے اور مرکز میں کانگریس پارٹی کا ساتھ دینے کیلئے سیکولر پارٹی کانگریس ہے ۔ اس لئے میں کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کیا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ سابقہ میں بی آر ایس پارٹی ٹکٹ پر حیدرآباد کے خیریت آباد اسمبلی حلقہ سے مقابلہ کیا تھا لیکن کانگریس پارٹی امیدوار وشنووردھن ریڈی کے ساتھ شکست ہوئی ۔ کانگریس پارٹی عوام کی ہمدرد ہے ۔ اقلیتوں بالخصوص مسلماونں کو بھی اس پارٹی سے مدد حاصل ہوگی ۔ کانگریس پارٹی آج ہندوستان بھر میں شیکولرزم کو برقرار رکھنے کیلئے راہول گاندھی لڑ رہے ہیں۔ بھونگیر پارلیمنٹ حلقہ سے کانگریس امیدوار چاملا کرن کمار ریڈی کامیابی حاصل کرے گا اور تلنگانہ کے پارلیمنٹ حلقوں میں کانگریس پارٹی کامیابی حاصل کرے گی ۔ جنگاؤں اسمبلی حلقہ انچارج کموری پرتاپ ریڈی کا بھی شکریہ ادا کیا ۔