خود اعتمادی سراج کی اصل طاقت : گواسکر

   

بنگلورو: محمد سراج کا خود اعتمادی اورکبھی نہ ہارماننے والا رویہ ان کی اصل طاقت ہے، بیٹنگ لیجنڈ سنیل گواسکر نے یہاں انڈین پریمیئر لیگ میں گجرات ٹائٹنز کے خلاف رائل چیلنجرز بنگلورکی چار وکٹ سے جیت کے بعد کہا کہ ہندوستانی فاسٹ بولر محمد سراج کی خود اعتمادی ان کی اصل طاقت ہے ۔ شبمن گل اور وریدھیمان ساہا کو آوٹ کرنے کے لیے پاور پلے میں سراج کے دو وکٹوں نے ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا کیونکہ گجرات ہفتہ کو 19.3 اوورز میں صرف 147 پر آل آؤٹ ہوئی جس میں گواسکر کا اہم کردار رہا۔ گواسکر نے اسٹار اسپورٹس کرکٹ لائیو پرکہا، جب بھی آپ محمد سراج کو دیکھیں گے، آپ کو معلوم ہوگا کہ وہ اپنا مقابلے میں اپنا سب کچھ جھونکنے والا ہے۔ وہ وقت یاد رکھیں جب ان کے والد کا انتقال ہو گیا تھا جب وہ آسٹریلیا میں تھے اور ایسے مشکل وقت میں بھی انہوں ٹیم کی کامیابی میں اہم رول ادا کیا تھا ۔