ہاتھوں میں پلے کارڈ س تھامے‘ مذکورہ مظاہرین نے داؤد ابراہیم کا ایک پوسٹر بھی نذر آتش کیا اور اس کے خلاف نعرے بھی لگائے
نئی دہلی۔ہندو سینا کا ممبر ہونے کا دعو کرنے والے لوگوں کا ایک گروپ جمعہ کے روز جنتر منتر پر احتجاجی دھرنا منظم کرتے ہوئے 1993ممبئی بم دھماکوں کے قصور وار داؤد ابراہیم کو ہندوستان واپس لانے اور پھانسی پر لٹکانے کی مانگ کی ہے۔
مذکورہ ہندو سینا نے کہاکہ احتجاجی دھرنا12:30دوپہر میں شروع ہوا اور اس میں 10-15ممبرس نے حصہ لیا۔
ہاتھوں میں پلے کارڈ س تھامے‘ مذکورہ مظاہرین نے داؤد ابراہیم کا ایک پوسٹر بھی نذر آتش کیا اور اس کے خلاف نعرے بھی لگائے۔
ہندو سینا چیف وشنو گپتا نے کہاکہ ”28سال کا عرصہ گذر جانے کے بعد انصاف نہیں ملا ہے۔
ہم حکومت سے مانگ کرتے ہیں کہ ممبئی بم دھماکوں کے قطعی داؤد ابراہیم کو ہندوستان واپس لائیں اور اس کو پھانسی پر لٹکائیں“۔
ممبئی میں 12مارچ1993کو پیش ائے سلسلہ وار بم دھماکوں میں 250سے زائد لوگ مارے گئے تھے