دائیں بازو گروپ کی مخالفت کے سبب اندور میں اویسی کا عوامی جلسہ عام منسوخ

,

   

اس سے قبل جمعرات کی رات پندھری ناتھ میں مقرر ہ اویسی کے جلسہ عام کو بھی منسوخ کردیاگیاتھا۔


اندور۔ پولیس کے مطابق اندور کے حساس علاقے میں مدھیہ پردیش مجالس مقامی انتخابات کے پیش نظر شہر کے حساس علاقے میں اے ائی ایم ائی ایم صدر اسدالدین اویسی کا مقررہ کے عوامی جلسہ عام منسوخ کردیاگیاہے۔

اندور شہر میں اویسی کی یہ دوسری ریالی ہے جو پچھلے تین دنوں میں منسوخ کی گئی ہے۔پولیس کے ایک اہلکار نے بتایا کہ دائیں بازو تنظیموں کے ممبرس کی مخالفت کے پیش نظر جو حیدرآباد ایم پی کو سیاہ پرچم دیکھنے والے تھے‘ پارٹی کے مقامی قائدین نے اس کو منسوخ کیاتھا۔

ایڈیشنل کمشنر آف پولیس (اے سی پی) دیشیش اگروال نے رپورٹرس کو بتایاکہ”اتوار کی رات پدھری ناتھ پولیس اسٹیشن کے حدود میں مقررہ اے ائی ایم ائی ایم صدر اویسی کی ایک میٹنگ مقرر تھی۔ احتجاج میں ہندوجاگرن منچ نے اویسی کو سیاہ پرچم دیکھانے کا منصوبہ کیاہے۔

ان کی پارٹی کے قائدین نے ہندو جاگرن منچ کی مخالفت کے پیش نظرمیٹنگ منسوخ کردی ہے“۔درایں اثناء ایک ویڈیو پیغام میں اویسی نے کہاکہ اپنی مصروفیات کے وجہہ سے ملاقات نہیں کرسکے اور اس کے لئے وہ معذرت خواہ ہیں۔

انہوں نے وعدہ کیاکہ وہ میونسپل انتخابات کے بعد ان کے اگلے دورے کے دوران وہ اپنے حامیوں سے ملاقات کریں گے۔اس سے قبل جمعرات کی رات پندھری ناتھ میں مقرر ہ اویسی کے جلسہ عام کو بھی منسوخ کردیاگیاتھا۔

پہلی مرتبہ اسدالدین اویسی کی زیر قیادت کل ہند مجلس اتحاد المسلمین (اے ائی ایم ائی ایم) اورعام آدمی پارٹی(اے اے پی) ریاست میں منعقد ہونے والے مجالس مقامی انتخابات میں مقابلہ کررہے ہیں جو5تا13جولائی مقرر ہیں۔ پیر کے روز اویسی نے جبل پور‘ بھوپال‘ کھندوا او ربرہان پور میں اپنی پارٹی امیدواروں جو میونسپل انتخابا ت میں مقابلہ کررہے ہیں کی حمایت میں ووٹ بٹورنے کے لئے انتخابی جلسہ کرتے آرہے ہیں۔