دادر، نگر حویلی اور دمن ودیو کو ملاکر مرکزی علاقہ بنانے کی تیاری

   

نئی دہلی۔26 نومبر ۔(سیاست ڈاٹ کام) حکومت دادر ، نگر حویلی اور دمن و دیو کو ملا کرمرکزکے زیر انتظام صوبہ بنانے کی تیاری میں ہے ۔بحیرہ عرب میں واقع مرکز کے زیرانتظام دونوں علاقے کو ایک کرنے کیلئے حکومت پارلیمنٹ کے موجودہ سیشن میں ایک بل لا رہی ہے ۔ بل کو لوک سبھا کے آج کے ایجنڈا میں شامل کیاگیا ہے ۔ایجنڈا کے مطابق، وزیر داخلہ امیت شاہ آج لوک سبھا میں اس بل کو پیش کریں گے ، حالانکہ اس پر آج بحث ہونے کا امکان نہیں ہے ۔