داشتہ کی بیٹی پر جنسی حملہ کرنے والا انسپکٹر گرفتار

   

پاکسو کے تحت مقدمہ درج ، ملزم کو جیل منتقل کردیا گیا
حیدرآباد ۔ 23 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز) : داشتہ کی بیٹی پر جنسی حملہ کرنے والے ایک انسپکٹر کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور اس انسپکٹر سائبر کرائم ضلع بھوپال پلی سمپت کمار کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی کرتے ہوئے اسے معطل کردیا گیا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ آئی جی ملٹی زون 1 اے وی رنگناتھ نے انسپکٹر کو معطل کردیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ سمپت کمار کے خلاف خاتون کی شکایت پر پاکسو کے تحت مقدمہ درج کرتے ہوئے اسے گرفتار کرلیا گیا ۔ سب انسپکٹر کی حیثیت سے خدمات انجام دینے والے سمپت کمار اس وقت کے یو پولیس اسٹیشن پر معمور تھا ۔ اس دوران ایک خاتون سے جان پہچان کے بعد اس سے قریب ہوا اور سب انسپکٹر کی دوستی سے خاتون کے شہر نے علحدگی اختیار کرلی ۔ سمپت کمار اس کے ساتھ جنسی وابستگی میں تھا خاتون کے شوہر کی شکایت کے بعد اس وقت کے ورنگل کمشنر رنگناتھ نے سمپت کمار کی خدمات کو برخاست کردیا تھا اور دوسرے مقام پر تبادلہ کردیا تھا ۔ انسپکٹر کے عہدے پر ترقی کے بعد سمپت کمار دوبارہ اس خاتون کے قریب ہوا اور اپنی داشتہ کے علاوہ اس کی لڑکی پر بری نظر ڈالی اور لڑکی سے جنسی خواہش کی تکمیل کا منصوبہ بنایا اور ایک دن لڑکی کو اپنی ہوس کا شکار بنانے کی کوشش کی جس کے بعد خاتون نے کے یو پولیس میں شکایت کردی ۔ اور پولیس نے سمپت کمار کے خلاف پاکسو کے تحت مقدمہ درج کرتے ہوئے اسے گرفتار کرلیا اور جیل منتقل کردیا ۔۔ ع