داعش کے 2 کارندے گرفتار

   

پونے /17 مئی (ایجنسیز) این آئی اے نے ممنوعہ داعش کے 2 مفرور کارندوں کو گرفتار کرلیا جو پونے میں دھماکو آلات تیار اور ٹسٹ کرنے کے سلیپر ماڈیول کا حصہ تھے ۔ یہ گرفتاریاں 2023 ء کے دہشت گردی سازش کیس کے سلسلہ میں ہوئیں ۔ ملزمین عبداللہ فیاض شیخ عرف ڈائپر والا اور طلحہ خان ہیںجنہیں ممبئی انٹرنیشنل ایرپورٹ ٹرمنل 2 پر بیورو آف امیگریشن نے روک لیا۔