داعی اسلام غلام نبی شاہ فاروقی نقشبندی کا انتقال

   

حیدرآباد : دکن کی مشہور شخصیت ، داعی اسلام ، مبلغ مصلح قوم غلام نبی شاہ فاروقی نقشبندی کا آج بوقت فجر انتقال ہوا۔ اہلسنت کیلئے موصوف کی 60 سالہ خدمات ناقابل فراموش ہیں، جن کی خدمات نہ صرف مسلم طبقہ بلکہ غیر مسلم طبقہ میں بھی مقبول تھیں۔ سینکڑوں لوگوں کو مشرف بہ اسلام کرنے میں مولانا مرحوم کے اہم کارنامے ہیں، جن کی 90 سے زائد چھوٹی کتابیں شائع ہوئی ہیں اور شہر حیدرآباد کی 52 سے زیادہ مساجد میں ان کی مجالس وعظ بلا ناغہ ہوا کرتی تھیں۔ مولانا غلام نبی شاہ کے انتقال پر وزیر داخلہ محمد محمود علی ، امیر جماعت اسلامی حامد محمد خاں ، علماء و مشائخین نے اظہار تعزیت کیا ۔ پسماندگان میں 5 فرزندان 4 دختران شامل ہیں۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر تاریخی مکہ مسجد چارمینار میں ادا کی گئی ۔ تدفین جامع مسجد عائشہ غلام نبی شاہ بالا پور میں عمل میں آئی۔