داغستان میں اسرائیل سے آنے والی پرواز کے تعاقب میں مشتعل ہجوم کا ہوائی اڈے پر دھاوا

   

داغستان: روس کے شہر داغستان کے محج قلعہ ہوائی اڈہ پر سینکڑوں مظاہرین کے مبینہ طور پر اسرائیل سے آنے والی پرواز کی تلاش میں داخل ہونے کے بعد ہوائی اڈے کو عارضی طور پر فلائیٹ آپریشن کے لیے بند کردیا گیا ہے۔اتوار کی شام محج قلعہ ہوائی اڈے کے لینڈنگ فیلڈ اور رن وے پر لوگوں کی ایک بڑی تعداد جمع ہوگئی جبکہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے مظاہرین میں شامل نوجوانوں نے فلسطین کے جھنڈے اٹھا رکھے ہیں۔فوٹیج میں یہ بھی دکھایا گیا ہے کہ ہجوم میں سے کچھ (افراد) پولیس کی گاڑی الٹنے کی کوشش کر رہے ہیں۔