دبئی اپارٹمنٹ آگ: مہلوک ہندوستانی جوڑاپڑوسیوں کیلئے افطار تیار کر رہا تھا

   

دبئی : دبئی کی ایک رہائشی عمارت میں آگ لگنے کے واقعے میں ہلاک ہونے والے افراد میں ایک انڈین جوڑا بھی شامل ہے۔گلف نیوز کے مطابق اتوار کے روز عمارت میں لگنے والی آگ سے ہلاک ہونے والا انڈین جوڑا ہمسائیوں کے لیے افطار تیار کر رہا تھا۔38 سالہ رجیش کالنگا دان اور ان کی اہلیہ جیشی کنڈامنگالاتھ جنوبی انڈیا کی ڈِش وِشو سدھیا اپنے ہمسائیوں کو افطار میں پیش کرنے کے لیے بنا رہے تھے۔دبئی کے علاقے الراس میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں کم سے کم 16 افراد ہلاک جبکہ 9 زخمی ہوگئے ہیں، دبئی سول ڈیفنس کے مطابق آگ لگنے کی وجہ عمارت کی حفاظتی اقدامات پر عملدرآمد کی کمی تھی۔رجیش ایک ٹریول اینڈ ٹورازم کمپنی میں بطور بزنس ڈیولپمنٹ منیجر کام کرتے تھے جبکہ ان کی اہلیہ جیشی سکول میں ٹیچر تھیں۔