بنگلورو ۔19ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک مسلم خاتون نے ضلع ہیڈ کوارٹرس پر ایک شکایت درج کروائی ہے کہ اس کے شوہر نے اُسے دبئی سے واٹس اپ پر طلاق ثلاثہ دے دی ہے ۔ اس جوڑے کی شادی تقریباً 20سال قبل ہوئی تھی اور خاتون کا شوہر دبئی میں برسرکار ہے ۔ پولیس کے بموجب شوہر نے یہ انتہائی اقدام یعنی طلاق کا پیغام واٹس اپ پر دیا ہے اور اس کے بعد اسی کازبانی اعادہ بھی کیا ۔ جوڑے کی عمریں 40 تا 50سال کے درمیان ہیں ۔