دبئی میں تاریخ کی شدید بارش،پروازیں اور تعلیمی سرگرمیاں معطل

   

ابوظہبی : متحدہ عرب امارات میں حالیہ 75 سالوں کی شدید بارشیں ہو رہی ہیں۔متحدہ عرب امارات نیوز ایجنسی ‘ڈبلیو اے ایم’ نے قومی محکمہ موسمیات کا بیان جاری کیا ہے۔ بیان کے مطابق مختلف علاقوں میں جاری موسلادھار بارشوں کی وجہ سے پروازیں معطل کر دی گئی اور تعلیمی مراکز بند کر کے آن لائن تعلیم شروع کر دی گئی ہے۔حالیہ 24 گھنٹوں کے دوران ملکی تاریخ کی بھاری ترین بارانی مقدار ریکاڈ کی گئی ہے۔ یہ مقدار موسمی ریکارڈ جمع کرنے کے آغاز یعنی 1949 سے لے کر اب تک کی بلند ترین مقدار ہے۔سب سے زیادہ بلند بارانی مقدار ‘العین ‘شہر کے خطم الشکلہ میں ریکارڈ کی گئی ہے۔ علاقے میں 24 گھنٹے کی مختصر مدت میں بارانی مقدار 8.248ملی میٹر تک پہنچ گئی ہے۔کل شام کے وقت تک ملکی تاریخ کے ایک غیر معمولی واقعے کی حیثیت سے ریکارڈ ہونے والی برسات میں مزید اضافے کی توقع کی جا رہی ہے۔متحدہ عرب امارات محکمہ دینی امور نے متاثرہ علاقوں کے رہائشیوں سے اپیل کی ہے کہ نمازیں گھروں میں ادا کی جائیں۔اتحاد ایئر لائنزنے جاری کردہ اعلان میں کہا ہے کہ دارالحکومت ابو ظہبی میں نامساعد موسمی حالات کی وجہ سے پروازوں میں تاخیر ممکن ہے۔ قومی محکمہ ہنگامی حالات کی آفات ڈیسک ٹیم نے بھی متاثرہ علاقوں کے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ اشد ضرورت نہ ہونے کی صورت میں گھروں سے باہر نکلنے سے پرہیز کیا جائے۔