دبئی میں دنیا کا سب سے بڑا کروز نائٹ کلب

   

دبئی: دبئی میں ایک پرانے بحری جہاز ’کوئین ایلزبتھ ٹو‘ پر دنیا کا سب سے بڑا تیرنے والا نائٹ کلب کھولا گیا ہے۔ عرب نیوز کے مطابق ایک ہزار افراد کی گنجائش والے لکژری فلوٹ وینیو پر اوپننگ پارٹی منعقد کی گئی۔امید کی جا رہی ہے اس ویک اینڈ پر امریکی اداکارہ لِنڈسے لوہن، ریپر دا بیبی اور برطانوی باکسر عامر خان آئیں گے۔تاہم کورونا وائرس کی وجہ سے پارٹٰی محدود ہو گی اور پہلے سے ٹیبل کے لیے بکنگ کروانی ہو گی۔ سکیورٹی گارڈز لوگوں کو کھڑے ہوکر ڈانس کرنے سے روکیں گے اور سادہ کپڑوں میں پولیس گشت کرے گی۔دبئی نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے سخت ترین اقدامات کیے تھے اور اس طرح کے تفریحی مقامات پر پابندی اگست میں ختم کی تھی۔برطانوی شہری راب سمتھ نے کہا کہ ’ان چیزوں کو دوبارہ کھلتا دیکھ کر خوشی ہو رہی ہے۔ لگتا ہے کہ چیزیں دوبارہ معمول پر آرہی ہیں۔’کوئین ایلزبتھ ٹو‘ جہاز 2008 میں شیخ محمد بن راشد المکتوم کی نگرانی میں دبئی کی ایک کمپنی ’ڈی پی ورلڈ‘ نے تقریباً پونے نو کروڑ ڈالر میں خریدا۔2018 میں جہاز کے کچھ حصوں میں ہوٹل کھولا گیا۔