دبئی میں ریٹائرڈ افراد کو کاروبار کیلئے امدادی پروگرام کا آغاز

   

دبئی: دبئی نے ریٹائرمنٹ لینے والے اور ریٹائر ہونے کے قریب اماراتی سرکاری ملازمین کو کاروبار قائم کرنے میں معاونت کیلئے فوائد اور مراعات پر مشتمل ایک امدادی پروگرام کا آغاز کیا ہے جو دبئی سوشل ایجنڈا 33 کا حصہ ہے۔”دبئی کے ریٹائرڈ افراد کے منصوبوں کیلئیامدادی پروگرام” اماراتی شہریوں کو فوائد اور مراعات کی پیشکش کرتا ہے جن میں حکومتی منصوبے تفویض کرنے میں ترجیح، ان کے مستقبل کے منصوبوں کیلئے مالی معاونت، پانچ سال کیلئے سروس فیس سے استثنیٰ اور شاندار منافع کو یقینی بنانے کیلئے ان کے منصوبہ جات میں مشاورت فراہم کرنا شامل ہیں۔اس پروگرام میں ریٹائرمنٹ کے قریب پہنچ جانے والے اماراتی حکومتی ملازمین بھی شامل ہوں گے۔