دبئی میں سینکڑوں ہندوستانی نرسوں کی نوکریاں خطرہ میں

,

   

دبئی: دبئی میں نرس کی خدمت پر موجود سینکڑوں نرسوں کی نوکریاں خطرہ میں پڑ گئی ہیں۔ دبئی کے مقامی میڈیا نے یہ بات بتائی۔ سابق تقریبا200سے زائد نرسوں کی نوکریاں جاچکی ہیں۔ کیونکہ متحدہ عرب امارات نے نرس کی خدمت کے لئے تعلیم قابلیت میں توسیع کی ہے۔ نرس کے لئے اب بی ایس سی کی تعلیم لازمی قرار دیدی گئی ہے۔ دبئی میں کئی نرسوں کی نوکریاں خطرہ میں پڑجانے سے کئی نرس پریشانی کاشکار ہوگئے ہیں۔

ایک نرس نے بتایا کہ ہم میں سے کئی نرسوں کی نوکریاں ختم ہوچکی ہیں۔ اب ہم ایسے موڑ پر آگئے ہیں جہاں اب آگے مزید تعلیم جاری نہیں کرسکتے۔اب ہماری حالت کرو یا مرو جیسی ہوگئی ہے۔ نرس کے طبقہ نے ہندوستانی وزیر خارجہ وی مرلیدرھر جو اس ہفتہ متحدہ عرب امارات کے دورہ پر آنے والے ہیں ان سے ا س معاملہ میں رجوع ہونے کا فیصلہ کیا۔