دبئی میں طوفانی بارش و ژالہ بار ‘الرٹس جاری‘سڑکیں جھیل میں تبدیل

   

ابو ظہبی :دبئی زبردست بارش اور ژالہ باری کے باعث سڑکیں جھیل میں تبدیل ہوگئی ہیں اور عوام کو مشکلات کا سامنا ہے۔ پولیس نے عوامی تحفظ کیلئے خصوصی ’الرٹس‘ جاری کیے ہیں۔ یہ سیفٹی الرٹس پیر کو طوفانی بارش کی پیش گوئی کے بعد جاری کیے گئے ہیں۔ موسمیاتی مرکز کی پیش گوئی میں بتایا گیا ہیکہ پیر کے دن دبئی اور اس کے طول و عرض میں شدید طوفانی بارش کا دن ہے۔اس لیے شہریوں کو اپنے تحفظ کیلئے خصوصی احتیاط کی ہدایات جاری کی گئی ہیں کیونکہ یہ طوفانی بارش پورے متحدہ امارات میں ہونگی۔ اسی کے پیش نظر دو روز قبل امارات کے سرکاری ملازمین کیلئے حکم جاری کیا گیا تھا کہ وہ گھر سے اپنے سرکاری اور دفتری امور کی انجام دہی کریں گے۔ تازہ الرٹس میں پولیس نے کہا ہیکہ امارات میں موسمی تغیر کا امکان ہے۔ شہریوں سے کہا گیا ہیکہ طوفانی موسم میں ساحلوں سے دور رہیں۔ گاڑیوں میں سفر کرنے والوں کو ہدایت کی گئی ہیکہ وہ بھی محتاط رہیں۔