دبئی میں مقیم 15 سالہ لڑکی کی یوٹیوب پر مقبولیت ‘ 3 ملین ناظرین

,

   

دبئی ۔ یکم مارچ (سیاست نیوز) دبئی میں مقیم ایک پندرہ سالہ لڑکی یوٹیوپ پر پندرہ کورس اور دو اصل نغمے جاری کرتے ہوئے اچانک بے پناہ مقبولیت حاصل کی ہے اور اس لڑکی ترتیب و پیشکش پر مبنی ایک نغمہ کو تا حال ایک ملین ناظرین دیکھے چکے ہیں۔ اس پندرہ سالہ لڑکی شرین سنجے کا پہلا اصل گیت ’چلتے چلتے ‘ تھا جو چھ ماہ قبل جاری کیا گیا تھا اور اس کو تا حال دس لاکھ افراد دیکھ چکے ہیں۔ شرین نے 5 نومبر 2017 کو اپنا یوٹیوب پر اپنا چینل شروع کیا تھا جس کو تا حال تین ملین یعنی 30 لاکھ ناظرین دیکھے چکے ہیں ۔ دبئی میں دہلی کے ایک خانگی اسکول کی 11ویں جماعت میں زیر تعلیم شرین سنجے انگریزی ‘ ہندی اور اپنی مادری زبان پنجابی میں گیت گایا کرتی ہے ۔