دبئی میں کورونا معائنہ کی فیس میں کمی

   

دبئی ۔ دبئی میں پی سی آر ٹسٹ کی فیس 250 درھم سے کم کر کے150 درھم کر دی گئی ہے۔الامارت الیوم کے مطابق دبئی کے محکمہ صحت کی جانب سے ایک گشتی نامہ جاری کیاگیا تھا جس میں وہاں موجود تمام کورونا مراکزکو نئی فیس کے اطلاق کی ہدایت دی گئی ہے۔محکمہ صحت نے کہا ہے کہ عوام کی سہولت اورریاست میں موجود ہر شخص کو پی سی آر ٹسٹ کروانے کی ترغیب دینے کے لیے فیس میں کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔ محکمہ صحت نے متعلقہ مراکز سے کہا ہے کہ 29 ستمبر سے لیبارٹری ٹسٹ کی 250 درہم کی بجائے نئی منظور شدہ فیس 150 درہم کی وصولی کے لیے فوری اقدامات اٹھائے جائیں۔یہ اقدام دبئی میںکورونا وائرس سے بچاوکے لیے طبی معائنہ کے دائرہ کار کو وسعت دینے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔