دبئی میں کورونا پابندیوں میں نرمی کا اعلان

,

   

دبئی : دبئی میں کورونا کے حوالے سے عائد پابندیوں(ایس او پیز )میں نرمی کا اعلان کردیا گیا۔عرب میڈیا کے مطابق یہ نرمی ایک ماہ کے لیے آزمائشی ہے جس میں توسیع کی جاسکتی ہے۔دبئی کی سپریم کمیٹی آف کرائسز اینڈڈیزاسٹر مینجمنٹ نے17 مئی سے ہوٹلوں میں تفریحی اور دیگر تقریبات کی اجازت دینے کا اعلان کیا ہے۔تفریحی سرگرمیوں کے لیے فنکار اور شرکاء کا ویکسین کا لگا ہونا لازمی شرط ہے جب کہ ہوٹلوں میں شادی کی تقریبات سے پابندی بھی ہٹالی گئی ہے تاہم تقریبات میں ماسک اور 2 میٹر کا فاصلہ لازمی شرط ہے۔اس دوران اسپورٹس ایونٹس کی بھی اجازت دی گئی ہے لیکن تماشائیوں اور منتظمین کا ویکسین کا لگاہونا لازمی شرط ہے۔انڈور ایونٹس کے لیے شائقین کی زیادہ سے زیادہ تعداد 1500 کی اجازت دی گئی ہے جب کہ آؤٹ ڈور ایونٹس کے لیے 2500 افراد کی اجازت ہوگی۔برطانیہ سمیت دیگر ممالک میں بھی قواعد میں نرمی زیر غور ہے۔