دبیرپورہ ڈیویژن میں صرف 27 فیصد رائے دہی

,

   

حیدرآباد۔/22 جنوری، ( این ایس ایس ) گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے دبیر پورہ ڈیویژن کے ضمنی انتخابات میں آج صرف27.31 فیصد رائے دہی ریکارڈ کی گئی۔ ریٹرننگ آفیسر کے انیل کمار کے مطابق پرانا شہر کے دبیر پورہ ڈیویژن کے 66 پولنگ اسٹیشنوں میں مجموعی طور پر رائے دہی پُرامن رہی لیکن ووٹروں میں جوش و خروش کا فقدان دیکھا گیاجہاں 50,155 رجسٹرڈ ووٹروں کے منجملہ صرف 18,689 نے اپنے حق رائے دہی سے استفادہ کیا۔ ان میں 30 فیصد یعنی 7,891 مرد اور 23.85 فیصد یعنی 5,808 خواتین ہیں۔ 7 بجے تا9 بجے صبح صرف تین فیصد ووٹ ڈالے گئے تھے ۔ دوپہر ایک بجے تک 20 فیصد ریکارڈ کی گئی اور 5 بجے شام رائے دہی اختتام کو پہنچی اس وقت تک 27 فیصد ہی ووٹ ڈالے گئے۔