درجنوں افغان فوجیوں کی طالبان کے سامنے خودسپردگی

,

   

کابل: افغانستان میں درجنوں افغان فوجیوں نے طالبان کے سامنے ہتھیار ڈال دیے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق افغانستان کے مختلف صوبوں میں طالبان کی پیشقدمی جاری ہے جبکہ دو سو سے زائد افغان فوجیوں نے ان کے سامنے ہتھیار ڈال دیے ہیں۔میڈٰیا کے مطابق دوہفتوں کی لڑائی کے بعد افغان طالبان نے ہلمند کے دارالحکومت لشکرگاہ پر بھی قبضہ کرلیا ہے جب کہ افغان فوج کے اعلیٰ حکام ہیلی کاپٹر کے ذریعے لشکر گاہ سے نکل گئے ہیں۔دوسری جانب امریکہ نے کابل سے اپنے سفارتی عملے کی بحفاظت واپسی کو ممکن بنانے کے لیے تین ہزار امریکی فوجی بھیجنے کا اعلان کر دیا ہے جو آئندہ 48 گھنٹوں میں کابل پہنچ جائیں گے۔