درگاہ جہانگیر پیراںؒ ، چلکور مندر‘ میدک چرچ راہول گاندھی کے پروگرام میں شامل

,

   

تلنگانہ میں 355 کیلومیٹر کا احاطہ ، ڈگ وجئے سنگھ اور جئے رام رمیش کی جانب سے روٹ میاپ کو قطعیت دیں گے
ریاست میں 14 دن یاترا

حیدرآباد ۔ یکم اکٹوبر (سیاست نیوز) تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی نے حیدرآباد میں راہول گاندھی کی ’’بھارت جوڑو یاترا‘‘ کے روٹ میاپ میں تبدیلی کی ہے۔ پہلے تیار شدہ شیڈول آوٹر رنگ روڈ کے بجائے زوپارک، چارمینار، گاندھی بھون، لکڑی کاپل، پٹن چیرو سے گذرتے ہوئے پدیاترا ضلع سنگاریڈی میں داخل ہوجائیں گی۔ اس طرح کا تازہ روٹ میاپ تیار کیا گیا ہے۔ 24 اکٹوبر کو تلنگانہ میں راہول گاندھی کی پدیاترا داخل ہوگی۔ اے آئی سی سی کی جانب سے تیار کردہ روٹ میاپ کے مطابق تلنگانہ میں 355 کیلو میٹر تک راہول گاندھی کی پدیاترا کا پلان تیار کیا گیا ہے۔ اس روٹ پر اتفاق رائے پیدا کرنے کیلئے تلنگانہ پردیش کانگریس کے اہم قائدین کا گاندھی بھون میں اجلاس منعقد کیا گیا جس میں صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی اے ریونت ریڈی، کانگریس قائد مقننہ ملوبٹی وکرامارک، رکن پارلیمنٹ اتم کمار ریڈی، پارٹی کے دیگر قائدین مدھوگوڑ یاشکی ‘ دامودھر راج نرسمہا، پنالہ لکشمیا، سیتااکا کے علاوہ دوسرے قائدین نے شرکت کی۔ اتم کمار ریڈی نے زوپارک، چارمینار، گاندھی بھون، خیریت آباد سے ہوتے ہوئے پٹن چیرو پہنچنے کا روٹ میاپ پیش کیا۔ مکتھل، شمس آباد اور جوگی پیٹ میں جلسہ عام منعقد کرنے کا اصولی طور پر اتفاق کیا گیا۔ شمس آباد کا جلسہ عام منگوڑ اسمبلی حلقہ کے ضمنی انتخاب کو مدنظر رکھتے ہوئے منعقد کرنے اور منگوڑ سے زیادہ سے زیادہ لوگوں کو جلسہ عام میں منتقل کرنے پر بھی غور کیا گیا۔ اس کے علاوہ چلکور بالاجی مندر، جہانگیر پیراں ؒ درگاہ اور میدک چرچ کا دورہ کرانے کا بھی پروگرام تیار کیا گیا ہے۔ ساتھ ہی پالمور یونیورسٹی، ایچ سی یو، جے این ٹی یو یونیورسٹیز کے دورے کے پروگرامس کو بھی قطعیت دی گئی ہے۔ جہاں راہول گاندھی، طلبہ، بیروزگار نوجوان اور خواتین سے بھی ملاقات کریں گے۔ راہول گاندھی کے اس پدیاترا کے دوران طلبہ بیروزگار، مہیلا، بی سی، دلت، گریجن اور مائناریٹی ڈیکلریشنس کا اعلان کرانے پر بھی سنجیدگی سے غور کیا جارہا ہے۔ راہول گاندھی کے تلنگانہ میں پدیاترا کا قطعی پروگرام قطعیت دینے کیلئے بوئن پلی میں گاندھی بھون ٹرسٹ کے مقام پر 4 اکٹوبر کو ایک اور اہم اجلاس طلب کیا جارہا ہے۔ اس اجلاس میں قومی قائدین ڈگ وجئے سنگھ اور جئے رام رمیش شرکت کریں گے۔ تلنگانہ میں راہول گاندھی کی پدیاترا کیلئے کانگریس کا ایک وفد ڈی جی پی سے ملاقات کرتے ہوئے بہت جلد انہیں ایک یادداشت بھی پیش کرے گا اور پدیاترا کی اجازت طلب کرے گا۔پد یاترا کی تیاریوں میں کانگریس نے تیزی پیدا کردی ہے ۔ ن