درگاہ حضرت سید احمد بادپاؒ میں آج عازمین حج کا تربیتی اجتماع

   

حیدرآباد ۔ 26 ۔ اپریل : ( پریس نوٹ ) : تلنگانہ حج کمیٹی و انتظامی کمیٹی جامع مسجد درگاہ حضرت احمد بادپاؒ ، فرسٹ لانسر کے تعاون و اشتراک سے عازمین حج کا تربیتی اجتماع ہفتہ 27 اپریل کو جامع مسجد درگاہ حضرت احمد بادپاؒ ، فرسٹ لانسر احمد نگر میں صبح 10 تا 4 بجے شام مقرر ہے ۔ علماء عازمین حج و عمرہ اور حج سے متعلق معلومات فراہم کریں گے ۔ احرام باندھنے کا عملی طریقہ سکھایا جائے گا ۔ جناب عرفان شریف اسسٹنٹ ایگزیکٹیو آفیسر تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی انتظامی امور پر مخاطب کریں گے ۔ حضرت سید شاہ محمد رفیع الدین حسینی رضوی القادری شرفی نگرانی کریں گے ۔ جناب ایس اے کریم پرویز صدارت کریں گے ۔

اجتماع کا آغاز حافظ و قاری محمد مفیض الدین رضوی کی قرات کلام پاک سے ہوگا ۔ حافظ و قاری سید شاہ خلیل الدین الہاشمی قادری شرفی ، سید سعیدیہ کی نعت شریف ہوگی ۔ مولانا ابوتراب سید شاہ مرتضی علی قادری حیدر پاشاہ تربیتی مناسک حج ، مولانا سید شاہ نجیب الہاشمی قادری شرفی نقشبندی ’ آداب عمرہ ‘ ، مولانا سید شاہ مصطفی علی صوفی قادری سعید پاشاہ ’ زیارت آداب مدینہ منورہ ‘ پر خطاب کریں گے ۔۔