درگم چیرو جھیل کی ترقی اور بحالی کے اقدامات،ایس پی وی کی تشکیل ، منصوبہ کیلئے قرض کے حصول پر غور

   

حیدرآباد ۔ 6 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز) : درگم چیرو جو تقریبا 140 ایکر پر محیط جھیل کے کنارے کے مربوط ترقیاتی اور بحالی کے کاموں کے لیے ایک اسپیشل پرپز وہیکل تشکیل دیا جائے گا ۔ جسے ایس پی وی بھی کہا جاتا ہے ۔ یہ ایک علحدہ منصوبہ ہوگا اور ایس پی وی کے قیام کے بعد اس کی بحالی کے لیے قرضے بھی حاصل کئے جاسکیں گے ۔ سائبر آباد میونسپل کارپوریشن کی اسٹنڈنگ کمیٹی نے اس تجویز کو منظوری دی ہے ۔ اسٹنڈنگ کمیٹی نے ٹرینڈز جونیر سے ویشنوی پرائیوٹ اپارٹمنٹ تک باکس ڈرین کے بقیہ حصہ کی تعمیر کی بھی منظوری دی جو کوکٹ پلی زون کے تحت موجودہ باکس ڈرین سے منسلک ہوگا ۔ اس منصوبے پر تخمینہ لاگت 5.95 کروڑ روپئے آئے گی اور اسے اسٹرائیجک نالہ ڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت مکمل کیا جائے گا ۔ منظور شدہ دیگر تجاویز میں 5.18 کروڑ روپئے کی تخمینہ لاگت سے گاجولارمارم سرکل آفس کی عمارت کی تعمیر اور 2.95 کروڑ روپئے کی لاگت سے ہندو ۔ مسلم قبرستان سے آلوین کالونی سرکل بارلار تک ایک ماڈل روڈ کی تعمیر شامل ہے ۔ بلدیاتی مسائل کے حل کے لیے جدت پروٹو ٹائپنگ اور ٹکنالوجی پر مبنی حل تلاش کرنے کی خاطر ٹی ورکس فاونڈیشن کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت کی توثیق کی بھی منظوری دی گئی ۔ ایک اور اہم تجویز جس کی منظوری دی گئی وہ چنتل کنٹہ جھیل کی بحالی اور ترقی سے متعلق تھی اس منصوبے میں تل چھٹ کی صفائی ، پشتے کے تحفظ ، پانی کے معیار کی بحالی اور نارلا کنٹہ جھیل پر باکس ڈرین کی تعمیر شامل ہے جس کی تخمینی لاگت 21.59 کروڑ روپئے ہے ۔۔ ش a/b